کمانڈر ایف سی این اے کا نگر کا دورہ، شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے نگر کا دورہ کیا اور پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ نگر کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ورثاء کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل کو بغور سنا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کی طرف سے مسلسل تعاون، محبت اور عزت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں کبھی تنہا محسوس نہیں ہونے دیا ہے۔ پاک فوج شہداء کو قومی وقار کی علامت سمجھتی ہے اور ان کے ورثاء کی دیکھ بھال، عزت و تکریم اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہداء کے اہل خانہ پاک فوج اور ان
پڑھیں:
’صحتیابی کے مرحلے میں ہوں، ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں‘، شریاس آئیر کا اسپتال سے پہلا پیغام
بھارتی نائب کپتان شریاس آئیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پسلی کی انجری اور تلی پر زخم لگنے کے باعث سڈنی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
چند روز آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب صحتیابی کے عمل میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔
pic.twitter.com/pgE6TKLbg7
— Shreyas Iyer (@ShreyasIyer15) October 30, 2025
آئیر نے مداحوں کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں صحتیابی کے مرحلے میں ہوں اور ہر دن بہتر محسوس کر رہا ہوں، آپ سب کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر شریاس آئیر خطرناک چوٹ کے باعث آئی سی یو میں داخل
کرکٹ بورڈ کے مطابق آئیر کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ جلد ہی وطن واپس آئیں گے جب ڈاکٹر انہیں سفر کے قابل قرار دیں گے۔
وہ ممکنہ طور پر 6 سے 8 ہفتے کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ البتہ ان کی تیزی سے صحتیابی نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Shreyas Iyer آسٹریلیا بھارتی بلے باز زخمی شریاس آئیر صحت مندی