وزیرِ اعظم آذربائیجان سے تاجکستان روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
لاچین(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف آذربائیجان سے تاجکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا پانی کبھی بند نہیں کرنے دیں گے، ایسا بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہ کر سکے، جنگ جیت چکے لیکن کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سےحل کرنا چاہتے ہیں۔ پرانی کہاوتیں بدل رہی ہیں، اب دو جسم ایک جان نہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان3 جسم ایک جان ہیں۔
" 28 مئی کو ایڈوانی اور واجپائی پاکستان کو ملیا میٹ کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے لیکن جیسے ہی دھماکے ہوئے تو۔۔۔ " تجزیہ کار کا ایسا دعویٰ کہ ہنسی نہ رکے
’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاچین میں آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب میں پاکستان، ترکیہ، اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔آذربائیجان کی خوشیوں میں پاکستان اور ترکیہ بھی شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزراء نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ شرکت کی۔آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے آزادی کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیا، ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کا تعاون مزید مضبوط ہو گا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں۔
بھارت نے آپریشن شیلڈ کے تحت مشقوں کو ملتوی کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور آذربائیجان پاکستان اور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید کی طویل اور باہمت جدوجہد نے دنیا بھر کے لوگوں کی دعائیں حاصل کیں۔ ان کے انتقال سے ایک باہمت شخصیت رخصت ہو گئی ہے۔
Deeply saddened to learn of a flitting of Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal.
His prolonged and bold onslaught drew indebtedness and prayers from many opposite a world. We extend a intense condolences to a Custodian of a Two Holy Mosques HM King Salman bin Abdulaziz Al…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 21, 2025
شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ الولید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Tagsپاکستان