حسن کی دنیا کو دھچکا؛ ریچل گپتا سے مس گرینڈ انٹرنیشنل کا تاج واپس لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل گپتا سے تاج کی واپسی نے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سیاست، دباؤ اور استحصال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں، اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔
وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔
دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے خود ہی یہ اعزاز اور تاج واپس کیا ہے کیونکہ اب مزید ظلم، بدسلوکی، اور وعدہ خلافیوں کو برداشت نہیں کر سکتی۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ تاج جیتنا میری زندگی کا خواب تھا لیکن اس کے بعد کے مہینے ایک خوفناک تجربہ ثابت ہوئے ہیں۔
ریچل گپتا نے کہا کہ وہ جلد ایک مکمل ویڈیو بیان جاری کریں گی جس میں اپنے سفر کی تفصیلات بتائیں گی۔
ریچل گپتا سے تاج واپس لینے کے بعد اب ان کی ممکنہ جانشین فلپائن سے تعلق رکھنے والی رنر اپ سی جے اوپیازا ہوں گی۔
ادھر سابق مس انڈیا اور مس یونیورس کی رنر اپ سیلینا جیٹلی نے گلف نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عالمی مقابلہ حسن میں پروفیشنلزم، شکرگزاری اور وقار کے ساتھ شرکت کرنا ضروری ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسپانسرز کے لیے مخصوص لباس پہننا معمول کی بات ہے۔ بیوٹی انڈسٹری ایک معاشی انجن ہے جو صرف خوبصورتی تک محدود نہیں، بلکہ اربوں ڈالر کی صنعت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شوگر ملز کی جانب سے 15 ارب روپے سے زائد کے قرضے واپس نہ کرنے کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی صدارت میں ہوا۔ نیشنل بینک سے متعلق آڈٹ رپورٹس اور مالی بے ضابطگیوں کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، جس پر اراکین کمیٹی اور چیئرمین جنید اکبر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں نیشنل بینک کی جانب سے 190 ارب روپے کی ریکوریاں نہ کرنے سے متعلق آڈٹ اعتراض پر بحث کی گئی۔سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ ریکوری کی کوششیں کی جارہی ہیں،28.7 ارب روپے ریکور ہوئے ہیں۔
جنید اکبر نے استفسار کیا کہ قرضہ لیتے ہیں تو کوئی چیز گروی نہیں رکھتے؟ جس پر نیشنل بینک کے صدر نے بتایا کہ بالکل رکھتے ہیں۔ 10 ہزار 400 کیس ریکوری کے پینڈنگ ہیں،جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ترکیے نے اپنا پہلا ہائپر سونک میزائل ٹائفون بلاک 4 متعارف کروا دیا
کمیٹی میں بریفنگ کے دوران آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ نیشنل بینک انتظامیہ نے شوگر ملز کو 15.2 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو شوگر ملز واپس کرنے میں ناکام رہیں، جس پر نیشنل بینک کے صدر نے بتایا کہ 25 قرضے ہیں۔ جن میں سے کچھ ایڈجسٹ اور چند کی ری اسٹرکچرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ 17 کیسز میں ریکوری کی کوششیں جاری ہیں۔
آج نیوز کے مطابق چیئرمین پی اے سی نے سخت سوال کرتے ہوئے کہا کسان چند لاکھ روپے نہ دے تو اس کی زمین ضبط ہو جاتی ہے، پھر ان شوگر مل مالکان کو ریلیف کیوں دیا گیا؟ کمیٹی نے ریکوری کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ آئندہ کے لیے مؤخر کردیا۔
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستانیوں کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
مزید :