معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
BAKU:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق دورہ آذربائیجان کے دوران لاچین میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شان دار کامیابی ہوئی جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس دورے پر موجود ہیں، آذری اور ترک عوام نے ہماری فتح پر بہت خوشیاں منائیں، ہمارے آج سہ فریقی مذاکرات اور بات چیت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں، اس سے پہلے ہم ترکیہ اور ایران گئے اور آج یہاں آذربائیجان میں موجود ہیں، آج آذربائیجان کا یوم جمہوریہ اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منایا جا رہا ہے اور یہاں ایک جشن کا سماں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اورعوام کا بھرپور حمایت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، پاکستان کے حوالے سے یہاں بڑا جذبہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک سفارت کاری نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نئی شناخت دی ہے۔
عطااللہ تارڑ نے واضح کیا کہ معرکہ حق میں پاکستان حق و سچ پر تھا اور دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یوم تکبیر اور یہاں کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اکٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک کا شکست خوردہ وزیراعظم اپنی خفت مٹانے کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہا ہے لیکن دنیا پاکستان کو سراہ رہی ہے۔
ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے جلد وفود کی سطح پر مزید ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان کے عوام، حکومتیں اور قیادت آپس میں ہم آہنگ ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے وفاقی وزیر پاکستان کے معرکہ حق کے صدر
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل