تحریک انصاف نے پارٹی صدر لاہور شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور کسی نظریاتی کارکن کو صدر کا عہدہ دیا جائے۔ صدر پی ٹی آئی لاہور کیخلاف لکھے گئے خط میں لاہور کے 20 اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے دستخط کیے ہیں، خط میں رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، حافظ فرحت عباس اور مسز مہر واجد کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ضلعی صدر شیخ امتیاز پر عدم اعتماد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز کیخلاف مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور خط بھی ان تک پہنچا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بانی نے 5 ماہ قبل صدر لاہور کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی 3 بار شیخ امتیاز کو ہٹانے کی ہدایت کر چکے ہیں، کون سی طاقت صدر پی ٹی آئی لاہور کو تبدیل نہیں کرنے دے رہی۔ پی ٹی آئی اراکین نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور کے یک طرفہ فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے، 5 ہزار نوٹیفائیڈ عہدیداران میں سے صرف 500 بھی فعال نہیں اور پارٹی کا کوئی باقاعدہ دفتر بھی قائم نہیں کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور کسی نظریاتی کارکن کو صدر کا عہدہ دیا جائے۔ صدر پی ٹی آئی لاہور کیخلاف لکھے گئے خط میں لاہور کے 20 اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے دستخط کیے ہیں، خط میں رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر، حافظ فرحت عباس اور مسز مہر واجد کے دستخط بھی موجود ہیں۔سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر، سیکریٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب ذیشان رشید نے بھی خط میں دستخط کیے ہیں۔سلمان اکرم راجا سے ملاقات میں فرخ جاوید مون، چوہدری اصغر گجر اور شبیر گجر نے تحفظات کا اظہار کیا اور اس موقع پر میاں ہارون اکبر، افضال پاہٹ، ندیم بارا، حافظ ذیشان نے بھی صدر لاہور پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر پی ٹی آئی لاہور لاہور شیخ امتیاز لاہور کے گیا ہے
پڑھیں:
تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایم پی اے اعجازشفیع کا کہنا ہے کہ کل ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 چیلنج کررہےہیں، درخواست کے متن میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرجماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں،غیر جماعتی ماڈل سیاسی جماعتوں کا کردار کمزور کرتا ہے،مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کا کنٹرول، اختیارات کو متاثر کرے گا،مالیاتی اختیارات مرکزیت کی طرف منتقل کرنا، بلدیاتی خود مختاری کو متاثر کرے گا
اڈیالہ جیل میں قیدی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا
متن کےمطابق غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار غیر آئینی ہے،یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی شق بحال ہونی چاہیے،ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کےآرٹیکلز17، 32 اور140-A سے متصادم ہیں،بلدیاتی نظام کے لیے پانچ سالہ مدت اور واضح شیڈول لازم کیا جائے۔
اعجاز شفیع کا کہنا ہے کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیارکردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں،ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندی کا مطالبہ کیا ہے،متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔
ہنگو میں اعلیٰ پولیس افسران کے قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
مزید :