راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے آر ڈی اے کی جانب سے قائم کردہ 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں فنڈز کی سی ڈی آر کے ذریعے مشتبہ ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کروڑوں روپے مختلف کمپنیوں اور افراد کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جن کی تفصیلات نیب اور دیگر اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ روپے، کار اسپیشلسٹ نیٹ ورک کو 11 کروڑ روپے، پوٹھوہار ایسوسی ایٹ کو 7 کروڑ 42 لاکھ روپے، ایس این کے اینڈ کمپنی کو 32 کروڑ 44 لاکھ روپے، سلور سٹون کو 33 کروڑ 94 لاکھ روپے اور اسمارٹ کیوبڈ کو 30 کروڑ 97 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

افراد کو منتقل شدہ رقوم:

نازیہ نامی خاتون کو دو مرتبہ 10 کروڑ 69 لاکھ اور 45 لاکھ روپے، وسیم قیصر کو 26 کروڑ 44 لاکھ روپے اور احتشام علی قریشی کو 3 کروڑ 27 لاکھ روپے منتقل ہوئے۔

تحقیقات کے دوران پروب کمیٹی نے بینک ٹرانزیکشنز اور آر ڈی اے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں غفلت، کوتاہی اور لاپرواہی پائی گئی۔ بینک نے آر ڈی اے اکاؤنٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کی متعلقہ اتھارٹیز سے ویری فکیشن نہیں کی۔

سی ڈی آر کی تیاری اختیار سے تجاوز اور غیرقانونی قرار دی گئی۔ ذمہ داروں کا تعین فی الحال ممکن نہیں، معاملہ مزید تفتیش کا متقاضی ہے۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ معاملہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری بھجوایا جائے جبکہ خورد برد کی گئی 1 ارب 94 کروڑ روپے کی رقم کی ریکوری یقینی بنائی جائے۔

ذرائع کے مطابق، مزید ٹرانزیکشنز کا تقابل بینک اور آر ڈی اے ریکارڈ سے کیا جا رہا ہے اور جلد ہی مزید انکشافات متوقع ہیں۔

نیب تحقیقات کا آغاز

دوسری جانب، قومی احتساب بیورو نیب نے آر ڈی اے مالیاتی اسکینڈل پر تحقیقاتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ آر ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے نامزد کیے گئے دو ملزمان (ریٹائرڈ افسران) کو نیب نے آج جمعرات کو طلب کرلیا ہے، مشتبہ قرار دے کر کال آپ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ریٹائرڈ ڈائریکٹر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف محمود جنجوعہ اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ ارشد جاوید کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیے گئے۔

نوٹس میں ان سے سوال کیا گیا ہے کہ سی ڈی آر جاری کرنے کی وجوہات اور قانونی حیثیت کی وضاحت کی جائے، ان کمپنیوں اور افراد کی مکمل تفصیل پیش کی جائے جنہیں سی ڈی آر جاری کی گئی۔

نیب کی جانب سے متعلقہ تمام مالیاتی ریکارڈ ہمراہ لانے اور گزشتہ پانچ سال کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔ اگر کوئی اور متعلقہ دستاویز موجود ہو تو وہ بھی ساتھ لائی جائے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی جانب سے لاکھ روپے ا ر ڈی اے سی ڈی آر کیے گئے کی گئی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان

---فائل فوٹو 

جماعتِ اسلامی کی جانب سے کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں اور گرم موسم کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیشِ نظر جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹاؤن اور یوسی میں موجود پارکوں، گرین بیلٹوں سمیت گلیوں اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر ’شجر کاری مہم‘ شروع کی جائے گی اور پودوں و درختوں کے تحفظ اور بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔

منعم ظفر خان نے گلشن اقبال میں پودا لگا کر ’شجر کاری مہم‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس موقع پر امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر وسائل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہے، صوبائی حکومت نہ شہریوں کو تحفظ دے سکی ہے اور نہ ہی اچھا ماحول۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک بار پھر آمنے سامنے ، صورتحال کشیدہ
  • 9 مئی کیس میں 10، 10 سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا
  • کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حمیرا اصغر کے خلاف کرایہ داری کیس کی تفصیلات سامنے آگئیں، کتنے لاکھ روپے واجب الادا تھے؟
  • کوہستان میگا اسکینڈل کے معاملے میں بڑی پیش رفت، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان
  • پی ٹی اے کا نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے آپریشنز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ
  • اوور بلنگ کے نام پر بجلی صارفین سے 244 ارب روپے وصول کیے گئے ، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
  •  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے ذریعے 244 ارب بٹورنے کا انکشاف