مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھرطے ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ جہاں طے ہوا ہے وہ فیملی لاہور میں قیام پذیر ہے۔جنید صفدر کا رشتہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاﺅن میں سابق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران "رشتہ طے پا گیا اور جلد ہی منگنی ہو گی۔ نکاح اور منگنی کی تقریب کی تاریخیں خاندان باہمی طور پر طے کریں گے۔جنید صفدر کی پہلی شادی تقریبا ًایک برس کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی،جنید صفدر کی یہ دوسری شادی ہوگی۔(جاری ہے)
اس سے قبل ان کی شادی قطر میں مقیم بزنس مین سیف الرحمان خان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوئی تھی۔
دونوں کی شادی لندن میں 2021 میں نائٹس برج کے دی لینزبرو میں ہوئی تھی جب نواز شریف جلاوطنی میں تھے۔ اکتوبر 2023 میں جوڑے نے خوشگوار طریقے سے طلاق لے لی۔جنید اپنی والدہ کی سیاسی ذمہ داریوں میں مدد کے لیے اسی ماہ لندن سے پاکستان واپس ا?ئے۔کیمبرج سے فارغ التحصیل جنید نے برطانیہ کی ممتاز یونیورسٹیوں سے دو بیچلر اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ اس نے 2020 میں لندن اسکول ا?ف اکنامکس (LSE) سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا اور دوسرا یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس میں مکمل کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے ڈرہم یونیورسٹی سے سیاست میں فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کی، اور بعد میں 2022 میں کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔جنید پولو کے شوقین بھی ہیں اور برطانوی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی مقابلے جیت چکے ہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنید صفدر کا رشتہ
پڑھیں:
ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں، اسلحے کی نمائش یا خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ، کاروبار کے لیے محفوظ ماحول، اور شہریوں کی خوشحالی مریم نواز کی حکومت کے اولین اہداف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقی اور گورننس کا جو شفاف اور مؤثر نظام متعارف کروایا ہے، وہ آج دیگر صوبوں کے لیے رول ماڈل بن چکا ہے۔ مریم نواز روزانہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں، اور وسائل و فنڈز کے درست استعمال، میرٹ اور شفافیت پنجاب حکومت کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔