UrduPoint:
2025-09-18@15:53:24 GMT

پیرس میں یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

پیرس میں یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) یوم تکبیر کے حوالے سے پیرس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے آرگنائزر مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر ،سرپرست اعلٰی سردار ظہور اقبال اور جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر نعیم چوہدری تھے ، تقریب میں کمیونٹی نمائیندوں نے بھرپور شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر کا دن ہماری قومی خودداری ،خود انحصاری اور دفاعی طاقت کی روشن علامت ہے، اٹھائیس مئی کا دن صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ یہ قوم کے عزم ،قربانی اور غیرت کا دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں گرج دار دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مقررین نے کہا کہ یوم تکبیر قومی فخر، بہادری، غیرت، عزم اور ہمارے اجتماعی خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیے اہم ہے بلکہ پوری مسلم دنیا کے لیے امید، حوصلے اور فخر کی کرن ہے، مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں متحد ہو کر دشمن کے مذموم عزائم کو کچلنے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے، ہماری مسلح افواج ہماری ریڈ لائن ہیں اور ہمیں ان کی بہادری پر فخر ہے ، بھارتی جارحیت پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ، اس موقع پر سابق وزیراعظم اور اس پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ،ڈاکٹر عبدلقدیر خان ،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ،افواج پاکستان ،سائنسدانوں اور بالخصوص عوام پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جن کی قربانیوں سے پاکستان کو نیوکلئیر اسٹیٹ کا ٹائیٹل ملا ، تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کے حوالے سے نعروں کی گونج میں کیک بھی کاٹا گیا ،.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوم تکبیر کہا کہ

پڑھیں:

گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد:

گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ 

اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز،  اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔

شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/OOtE00tP-jBGrqoj9.html

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ ، لیدر کا آغاز پیرس میں ہوگیا
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • پاراچنار، آئی ایس او کے زیرِ اہتمام جشنِ معصومین (ع)