سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے پنجاب میں پہلی بار لائسنسنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ۔
ترجمان پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق لاہور میں میڈیکل و ڈینٹل رجسٹریشن کیلئے ریجنل آفس فعال کر دیا گیا، پی ایم اینڈ ڈی سی کا آن لائن رجسٹریشن سسٹم بھی فعال ہوچکا ہے۔جس کے بعد پنجاب کے ڈاکٹرز کو اب اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں ہے، پی ایم اینڈ ڈی سی لاہور آفس میں تمام رجسٹریشن سروسز دستیاب ہیں ۔
یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ یہ لائسنسنگ سسٹم کا تاریخی قدم ہے ۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے جاری علامیہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندگان کو آن لائن پورٹل پر مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، اریجنل سرٹیفکیٹس ٹی سی ایس کے ذریعے پریکٹیشنرز تک پہنچیں گے، رجسٹریشن سسٹم کا دائرہ ملک بھر میں جلد پھیلایا جائے گا، دوسرا مرحلہ پشاور اور کراچی، تیسرا مرحلہ جامشورو اور بلوچستان میں جلد شروع ہو گا، چوتھے مرحلے میں پی ایم اینڈ ڈی سی لائسنسنگ سسٹم کا آغاز ملتان میں ہو گا ۔
ملک بھر میں عید الاضحٰی کا چاند نظر آگیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ایم اینڈ ڈی سی سسٹم کا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔