500,000 روپے کمانے کا سنہری موقع ، ایف بی آر کی نئی زبردست سکیم ! کرنا کیا ہوگا؟جانئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عوام کو پانچ لاکھ روپے کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے کسٹمز کمانڈ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام عوام اور کسٹم افسران دونوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں فعال طور پر حصہ ڈالیں۔ایف بی آر نے اعلان کیا وہ افراد کے لئے جو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے بارے میں معتبر معلومات فراہم کرے گا ، اس کو 500,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔عوام کی شرکت کے علاوہ اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشنز میں شامل کسٹم افسران کو خصوصی مراعات بھی حاصل ہوں گی۔
کسٹمز کمانڈ فنڈ انسداد اسمگلنگ سرگرمیوں سے متعلق آپریشنل اخراجات کو پورا کرے گا، جیسے لاجسٹک سپورٹ اور آلات کے اخراجات، اس جامع طریقہ کار کا مقصد پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف کوششوں کو مزید موثر بنانا اور غیر قانونی تجارت سے ہونے والے معاشی نقصان کو کم کرنا ہے۔اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں شہریوں اور کسٹم افسران دونوں کو شامل کرکے، ایف بی آر ریونیو کی وصولی کو بہتر بنانے، جائز کاروباروں کی حفاظت اور زیادہ شفاف اور موثر تجارتی ماحول پیدا کرنے کی امید رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسمگلنگ کے خلاف ایف بی ا ر
پڑھیں:
قطر امریکا کا بہترین اتحادی، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔
ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو محتاط رہنا چاہیے، انہیں حماس کے خلاف اقدامات ضرور کرنے ہیں لیکن قطر امریکا کا اہم اتحادی ہے جسے اکثر لوگ نظر انداز کرتے ہیں۔
دوسری جانب ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا روس کے خلاف مزید اقدامات کے لیے تیار ہے اور یورپ کو بھی اسی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک روس سے بڑی مقدار میں تیل خرید رہے ہیں جبکہ امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روسی تیل پر انحصار کرے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے۔