چیئرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس، مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظر ثانی کرکے نمایاں کمی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا دسواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔

سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں انڈسٹریل پلاٹس کے ریٹس کا جائزہ، ٹریڈ کی تبدیلی، پلاٹس کے انضمام اور ذیلی تقسیم پر اطلاق ہونے والی مختلف فیسوں اور چارجرز میں نظرِ ثانی کرکے نمایاں کمی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارم ہاوسز پر انڈسٹریل کی جگہ رہائشی چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مشینری پول آرگنائزیشن (ایم پی او)ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی اور استعداد کار کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اسلام آباد شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے روڈ انفراسٹرکچر، کنسٹرکشن میٹریل کی فراہمی اور جدید مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مشینری پول آرگنائزیشن (ایم پی او)ڈائریکٹوریٹ کو جدید مشینری کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مشینری پول آرگنائزیشن ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اور پرائیوٹ منصوبوں میں نہ صرف قانونی طور پر بڈنگ کرکے حصہ لے بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے حاصل ہونے والی آمدن سے نہ صرف اپنے اخراجات خود برداشت کرے بلکہ انکو نئی، جدید اور ماڈرن مشینری حاصل کرنے پر بھی خرچ کرے تاکہ سی ڈی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے میں مدد مل سکے۔

اجلاس میں سیکٹر ایچ ایٹ میں خواتین افسران کی رہائشی سہولیات کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اسلام آباد میٹرو بس “پشاور موڑ تا این آئی آئی اے” کیلئے دیگر تعمیراتی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔مزید اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور موڑ تا این آئی آئی اے” کیلئے میٹرو منصوبے کا پی سی ون سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مالیاتی سال 25-2024 کے مالیاتی سال کی نظرثانی شدہ سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مالیاتی سال 25-2024 کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینہ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے ریونیو اور واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈی جی ریکوری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی جی ریکوری سی ڈی اے میں پہلے سے قائم شدہ ریکوری یونٹ کی سرپرستی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر سی ڈی اے کی ریونیو اور واجبات کی وصولی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے مستقل اخراجات کیلئے مستقل زرائع آمدن اور وسائل تلاش کرنے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی، خوبصورتی اور اسکو ملک ایک مثالی شہر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی رہائشی، سفری اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو چیف ایگزیکٹو آئیسکوکل فیس بک لائیو اور ٹیلی فون پر آئیسکو ریجن کے صارفین کی شکایات سنیں گے،ترجمان آئیسکو لا اینڈ جسٹس کمیشن نے غیر سرکاری اراکین کو بھی اجلاسوں میں شامل کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ ،190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر بنگلا دیش میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے شروع ، فوری الیکشن کا مطالبہ پی ٹی آئی میں کشمکش ، حکمت عملی کا فقدان ہے اور ورکرز میں لاوا پک رہا ہے،سنیئر رہنما شوکت یوسفزئی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ اور بھارتی حکومت کے درمیان رافیل کی کارکردگی پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے محمد علی رندھاوا کا فیصلہ کیا گیا اسلام آباد کرنے کی

پڑھیں:

اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
  • جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی کار پارکنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنانے کا فیصلہ