عید کی تعطیلات کے پیش نظر بجٹ پیشں کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا امکان ہے. جس کے لیےکیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ذرائع  کے مطابق عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو چھٹیاں ہوں گی، عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا، جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ہی روز این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا  ممکن نہیں  ہو گا.

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور  گلگت بلتستان کے  وزراء اعلیٰ سمیت آزاد کشمیر کے وزیر اعظم  شریک ہوں گے۔قومی اقتصادی  کونسل کے اجلاس میں  ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے، اور اجلاس دن بھر جاری رہتا ہے. این ای سی کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر دو دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی صارفین پر بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • غزہ میں کسی معاہدے کا امکان نہیں، کارروائی میں توسیع کریں گے: اسرائیل نے امریکہ کو بتا دیا
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • اینڈی پائیکرافٹ تنازع، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان،ٹیم ایشیاء کپ سے دستبردار ہو سکتی ہے:ذرائع
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان