قومی کھیل ہاکی پر بنی سیریز 'شمشیر' کا ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
تھرلر سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ کی موجودگی نے تقریب چار چاند لگا دیئے۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی، جس میں ہاکی سے جڑی قومی شناخت اور یادگار لمحات کو اجاگر کیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by tapmad (@tapmad.
ویب سیریز میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا کہ یہ سیریز ہاکی کے کھیل کو نئی زندگی دے سکتی ہے، جبکہ حریم فاروق نے کہا کہ اس سیریز سے قبل انہیں معلوم نہیں تھا کہ پاکستان اس کھیل میں اتنی کامیابیاں حاصل کر چکا ہے انہوں نے ہاکی کے کھیل کیلئے سیریز کی اہمیت کو سراہا۔
یاد رہے کہ شمشیر کو 13 جون 2025 کو ریلیز کیا جائے گا یہ سیریز اسٹریمنگ سائٹ ٹیپ میڈ پر دستیاب ہوگی۔
View this post on InstagramA post shared by tapmad (@tapmad.entertainment)
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویب سیریز
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔