راولپنڈی:

اے این ایف نے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

6 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 60.

229 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں جن کی مالیت 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے، جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

منشیات کے خلاف یہ کریک ڈاؤن خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے اطراف اور حساس مقامات پر کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ایک مشتبہ ملزم کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تعلیمی ادارے کے طلبا کو منشیات فروخت کرتا تھا ۔

اے این ایف کی دیگر کارروائیاں بھی انتہائی مؤثر رہیں۔ لاہور میں کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ، شیخوپورہ کے قریب ایک گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حیدرآباد میں گیڈو چوک کے قریب ایک مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جب کہ اسی شہر میں ایک اور کارروائی میں بھی اتنی ہی مقدار میں چرس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور کے ایک کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانے والے پارسل کی تلاشی کے دوران 17 گرام کوکین اور 12 گرام وزنی 20 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔

اُدھر بلوچستان کے علاقے سونمیانی، ضلع حب میں جھاڑیوں کے درمیان اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 27 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، خصوصاً تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف کے خلاف کی گئی

پڑھیں:

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف

—فائل فوٹو

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
  • پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • واٹس ایپ چیٹ نے کروڑوں پاؤنڈز کا منشیات کا دھندا ٹھپ کروادیا، جانیے جرم و سزا کی یہ کہانی
  • حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد
  • طورخم بارڈر پر اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی