پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز ، دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کرکے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی مکمل فٹ ہو کرآج کے میچ میں شرکت کریں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے سپرد ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا پہلا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے جیتا تھا، جس سے میزبان ٹیم کا مورال بلند ہے۔کرکٹ شائقین کو آج کے میچ سے بھی ایک سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے کی توقع ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔
اشتہار