’ان کے بنا مزہ نہیں آئے گا‘، پریش راول کی ہیراپھیری3 سے علیحدگی، جونی لیور نے بھی خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
معروف کامیڈین جونی لیور نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے پریش راول کی علیحدگی پر بات کرتے ہوئے انہیں نظر ثانی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
حالیہ دنوں میں جب فلم ’ہیراپھیری3‘ سے پریش راول کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی تو مداح کافی حیران ہوئے اور یہ کہتے نظرآئے کہ ان کے بغیر فلم کیسے بنے گی اور ان کا کردار کون ادا کرے گا۔ ایسے میں کئی خبریں سامنے آئیں کہ اداکار پنکج ترپاٹھی بابو راؤ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
مگر پنکج ترپاٹھی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا اور پریش راول کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’میں نے پڑھا اور سنا کہ شائقین مجھے بابو بھیا کا کردار کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، مگر میں نہیں سمجھتا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ پریش راول ایک غیر معمولی اداکار ہیں اور میں ان کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس کردار کے لیے صحیح شخص ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: پریش راول کی چھٹی، ’ہیرا پھیری 3‘ میں بابو راؤ کا کردار کون سا اداکار ادا کرے گا؟
اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اکشے کمار فلم اعتماد توڑنے کے الزام میں پریش راول پر مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں۔ اب مزاحیہ اداکار جونی لیور نے اس تنازع پر اپنی رائے دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پریش راول کو اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے اور فلم میں واپس آنا چاہیے۔
جونی لیور کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ پریش راول کو یہ فلم کر لینی چاہیے۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کے بات کریں اور معاملہ حل کریں کیونکہ فینز پریش راول کو فلم میں بہت مس کریں گے اور ان کے بغیر ویسا مزہ نہیں آئے گا۔ اس لیے بات کر کے حل نکال لیں یہی صحیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کون سا انوکھا کردار ادا کریں گے؟
واضح رہے کہ فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ سے پہلے ہی کئی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔ شائقین بہت خوش تھے کہ اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر اپنی مشہور ٹرائیو کی صورت میں واپس آ رہے ہیں۔ لیکن اچانک پریش راول کے فلم چھوڑنے کی خبر نے سب کو حیران کر دیا۔
اس کے بعد اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری(ٹیزر شوٹ اور ابتدائی سینز) پر بہت خرچ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کمار بالی ووڈ پریش راول جونی لیور ہیرا پھیری 3.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اکشے کمار بالی ووڈ پریش راول جونی لیور ہیرا پھیری 3 پریش راول کی ہیرا پھیری 3 جونی لیور اکشے کمار
پڑھیں:
سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
معروف ٹک ٹوکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کے معاہدے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ روز صحافیوں نے ٹِک ٹوکر سے پوچھا تھا کہ آپ کے ساتھ کتنے کروڑوں کی ڈیل ہوئی ہے، لیکن ٹک ٹوکر خاموشی سے کسی سوال کا جواب دیے بغیر چلا گیا تھا۔ تاہم سامعہ نے ایک ویڈیو میں ڈیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن زاہد کو پیسے یا کسی خوف کی وجہ سے معاف نہیں کیا۔ ٹک ٹوکر کا کہنا تھا کہ حسن زاہد کے والدین میرے گھر آئے اور اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے ان کے بیٹے کو معاف کردیا۔ واضح رہے کہ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی، جس میں تفتیشی افسر محمد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کر دیا ہے، میں ان کی جانب سے گواہی دیتا ہوں۔ جس پر عدالت نے حکم دیا کہ یا تو مدعی خود یا اس کے خاندان کا کوئی فرد عدالت میں آکر بیان دے جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی۔ وقفے کے بعد ٹک ٹوکر سامعہ حجاب عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے پوچھا کہ کیا آپ کا کیس حل ہوگیا؟ کیا آپ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں؟ سامعہ حجاب نے بیان دیا کہ ہمارا کیس طے پا گیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لے رہی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔