راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے دہشتگرد وں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اور  4 جوانوں کے بارے میں اضافی معلومات سامنے آ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع  مردان سے ہے ، انکی  عمر 23سال ہے ،7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ۔لفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں ،لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔

برطانیہ کے 5 پاؤنڈ کے نوٹ پر چھپنے والی اصل تصویر چرانے والے ملزم کو کینیڈا میں سزا سنادی گئی

41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے ، انہوں نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا۔ 
نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں ۔

35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے, انہوں نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں۔لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں

خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 7 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید

26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے ، انہوں نے 6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہید کا تعلق ضلع شامل ہیں

پڑھیں:

کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 

ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن