آن لائن شاپنگ کا دلچسپ دھوکا؛ اصل سامان کی جگہ صرف اسٹیکرز نکلے!
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
دبئی میں مقیم ایک بھارتی خاتون نے آن لائن شاپنگ کے دوران ایسا چونکا دینے والا تجربہ ہوا جس نے انھیں سبق سکھانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان بھی بکھیر دیا۔
واقعہ کچھ یوں ہے کہ خاتون نے گھر کے ضروری سامان کی خریداری کے لیے معروف آن لائن پلیٹ فارم کا رخ کیا۔ انھیں لگتا تھا جیسے انہوں نے کسی شاندار ڈیل پر ہاتھ مار لیا ہو، مگر جب پارسل کھولا تو حیرت اور ہنسی کا ایک ملا جلا طوفان برپا ہوگیا کیونکہ انھیں اصل اشیاء کی جگہ صرف اُن کی تصاویر والے اسٹیکرز موصول ہوئے!
یہ دلچسپ غلط فہمی اس وقت پیش آئی جب خاتون نے آن لائن ویب سائٹ پر سامان کی تفصیلات غور سے پڑھے بغیر آرڈر دے دیا۔ دراصل، جن اشیاء کو وہ حقیقی سامان سمجھ کر خرید رہی تھیں، ان کی تفصیل میں واضح طور پر لکھا تھا کہ یہ ’’اسٹیکرز‘‘ ہیں، یعنی صرف تصاویر، اصلی چیزیں نہیں۔
مذکورہ آن لائن پلیٹ فارم پر صارفین کو براہِ راست مینوفیکچررز سے کم قیمت پر اشیاء خریدنے کی سہولت دستیاب ہے۔ مگر یہ واقعہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ آن لائن خریداری کرتے وقت پروڈکٹ کی تفصیل پوری توجہ سے پڑھنا کتنا ضروری ہے۔
سچیتا اوجھا نامی لڑکی نے جب اپنی والدہ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تو وہ تیزی سے وائرل ہوگئی، اور اب تک دو ملین سے زیادہ لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ کمنٹس میں لوگوں نے نہ صرف مزاحیہ انداز میں دلچسپی ظاہر کی بلکہ کچھ نے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Suchita Ojha (@suchiojha)
ایک صارف نے تبصرہ کیا: ’’تفصیل میں صاف لکھا ہے کہ یہ اسٹیکرز ہیں، مگر پھر بھی بہت مزے کی بات ہے۔‘‘
ایک اور نے مشورہ دیا: ’’خریدنے سے پہلے نیچے تک اسکرول کرکے ریویوز اور پروڈکٹ کی کوالٹی ضرور دیکھنی چاہیے۔‘‘
تیسرے صارف نے لکھا: ’’اگر آپ صرف تصاویر دیکھ کر یا بغیر پڑھے آرڈر کریں گے تو قصور آپ کا ہے، پلیٹ فارم کا نہیں۔‘‘
یہ واقعہ ایک سبق بھی ہے اور تفریح بھی کہ آن لائن شاپنگ کرتے وقت تھوڑا سا دھیان نہ دینا، بڑے بڑے برتنوں کی جگہ چھوٹے چھوٹے اسٹیکرز کا تحفہ دلا سکتا ہے!
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آن لائن
پڑھیں:
میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ہالووین 2024 کے موقع پر اپنے خاندان کے ساتھ رومن تھیم والے لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں زکربرگ نے بتایا کہ اس بار ہالووین کا تھیم انہوں نے خود منتخب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ
زکربرگ نے لکھا کہ وہ کم ہی ایسا موقع پاتے ہیں جب وہ خود لباس کا موضوع طے کریں، لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے تو وہ اسے رومن ہی رکھتے ہیں۔ مزید یہ بھی لکھا کہ اگر مارس سلائیڈز پہنتا تو وہ ایڈیڈاس ہی ہوتے۔
View this post on Instagram
A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)
سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویر میں مارک زکربرگ کو سنہری ہیلمٹ، سرخ کیپ، سفید ٹیونک اور روایتی رومن آرمر میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی اہلیہ پرسِلا چان بیج رنگ کے رومن لباس میں کھلونوں کی کمان اور ایک فاؤن تھامے ہوئے نظر آئیں۔ ان کی بیٹیاں میکسیما چان، آگسٹ چان اور اوریلیا چان زکربرگ بھی اسی تھیم کے مطابق تیار ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی فیس بک مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے
زکربرگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہالووین کے لباس میں موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک اور تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ مارس کے لیے میسیجنگ کا ایک عام دن۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سال زکربرگ نے کیانو ریوز کے مشہور کردار جان وِک کے روپ میں آ کر سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آگسٹ چان اوریلیا چان زکربرگ رومن شہنشاہ مارک زکربرگ میٹا میکسیما چان ہالووین