Express News:
2025-05-31@13:44:45 GMT

میری سکھائی ٹریننگ کام کرگئی سرفراز کی پوسٹ وائرل

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی فاسٹ بولر حسن علی کی شاندار واپسی کی گئی دلچسپ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم میں موقع ملا تو انہوں نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ہی ٹی20 میچ میں 5 وکٹیں لے لیں۔

اس میچ کے بعد سابق کپتان سرفراز احد نے حسن علی کی دھماکے دار واپسی پر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ جو اس دن ٹریننگ کروائی تھی میں نے یہ اس کا رزلٹ ہے سمجھے حسنو میاں"۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے

سرفراز احمد نے بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی20 میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شاداب خان، کپتان سلمان علی آغا سمیت کھلاڑیوں کی تعریف کی اور اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے

واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

اسکواڈ:

پاکستان: فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد

بنگلا دیش: تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئی، مہدی حسن، جاکر علی (وکٹ کیپر)، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹر بابراعظم فینز سے کیوں اُلجھے؟ وجہ سامنے آگئی
  • بابراعظم سڑک پر نوجوان مداحوں سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا
  • آزاد کشمیر: خواتین کے لیے منفرد سرکاری ٹریننگ پروگرام
  • شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
  • جینٹل مین گیم پر وار؛ کھلاڑیوں کی میدان پر ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل
  • پاکستان نے پہلے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
  • پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیا کپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف بیٹنگ جاری