سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی، پیپلز پارٹی کے بانی کارکن عارف خان اور ذکا اشرف کی  گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کے استحکام، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت ہماری قومی شناخت کا بنیادی ستون ہے، ہمیں پارلیمانی اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوامی شمولیت کو مستحکم بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کو مل کر عوامی مسائل کے حل، اداروں کی مضبوطی اور آئینی نظم و ضبط کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ 

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

صدر مملکت نے کہا کہ منتخب نمائندے اور سیاسی کارکن عوام سے رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کریں ۔ 

ثمینہ خالد گھرکی نے صدر آصف علی زرداری کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز  بھی پیش کیں ۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری قطر میں دوسری عالمی سماجی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیر اہتمام 4 سے 6 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہوگی۔ صدر مملکت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ میں کردار، دوحہ الائنڈ سوشل پروٹیکشن اینڈ جابز کمپیکٹ کے آغاز پر بات کریں گے۔ وہ عالمی اور علاقائی رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات میں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے…افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • صدر زرداری کل سے شروع ہونے والی دوحہ کانفرنس میں شرکت کرینگے
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • مذاکرات پاکستان کی کمزوری نہیں، خواہش ہے...افغانستان کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا!!
  • ہمیں فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی دھمکی، مدارس کا کردار ختم کیا جا رہا: فضل الرحمن
  • پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، مریم نواز
  • مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف زرداری
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں صدرِ مملکت کی شرکت
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے