اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11ملزمان کو سزا سنادی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی کو تھانہ رمنا پر حملے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے عبداللطیف، سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو مجموعی طور پر 15 سال 4 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان محمداکرم، میراخان، شاہ زیب اور سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا، فائرنگ اور پتھراو¿ کیا، پولیس والوں کو مارنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان نے اپنے مقاصد کے لئے موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی، ملزمان کے خلاف 24 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں اور ملزمان کی مجسٹریٹ صاحبان کے سامنے شناخت پریڈ کی گئی۔
جج طاہر عباس نے کہا کہ پولیس پر قاتلانہ حملے پر ملزمان کو 5سال قید، 50 ہزار جرمانہ اور موٹرسائیکل جلانے پر 4سال قید 40 ہزار روپے جرمانہ، پولیس کے کام میں مداخلت پر 3 ماہ قید، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ جبکہ مجمع بنا کر جرم کرنے پر 2 سال قیدکی سزا سنائی جاتی ہے۔
جج نے فیصلے میں کہا کہ دہشتگردی کی دفعات پر 10سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔جج طاہر عباس نے مزید کہا کہ اسلام آبادکے تھانوں پرحملہ ہوتا ہے تو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔

 ابھی تک رمضان پیکج سے متعلق کوئی آڈٹ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں نہیں آئی: عظمٰی بخاری 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ملزمان کو پی ٹی آئی عدالت نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، مراد سعید کب منظر عام پر آرہے ہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بڑے فیصلے بلوچستان واقعہ پوچھیں فخر سے پی ٹی آئی احتجاج مراد سعید نو مئی کیسز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سابق صدر عارف علوی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •   عارف علوی، علی امین گنڈاپور سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پاکستان: نو مئی کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو جیل کی سزائیں
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد سمیت 9 ملزموں کو 10 سال قید، شاہ محمود بری
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10 سال قید
  • عدالت نے آئین و قانون کے تحت 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سنائیں، بیرسٹر عقیل ملک
  • پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، مراد سعید کب منظر عام پر آرہے ہیں؟
  • نو مئی کیس؛ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا
  • 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا
  • ملک احمد بچھر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی