خانیوال ریلوے اسٹیشن: مسافر پل گرنے کا واقعہ، وزیر ریلوے کا نوٹس، 3 افسران معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا حصہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے معاملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہو گئی۔
ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کےلیے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ریلوے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔