---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے خانیوال اسٹیشن پر مسافر پُل کا حصہ گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے 3 افسران کو معطل کر دیا۔

وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے معاملے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر اور گریڈ 16 کے انسپکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمی

خانیوال ریلوے جنکشن اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہو گئی۔

ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کےلیے سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر عامر علی بلوچ خانیوال روانہ ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی

پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔پاکستان ریلو یز کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے اٹھاسی ارب سے زائد آمدن کے امکانات ہیں۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب، مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی، ترجمان ریلویز کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے ریلوے کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں مبینہ جعلی پولیس مقابلہ، عدالت کا سخت نوٹس، افسران کو نوٹس جاری
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن پر گرنے والا پل 160 سال پرانا تھا
  • پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرلی
  •  آئی جی سندھ کا بڑا ایکشن, 11 پولیس افسر و اہلکار معطل
  • خانیوال سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرگیا، ریلوے ملازم جاں بحق،خاتون زخمی
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ گرنے سے ایس ٹی جاں بحق، مسافر خاتون زخمی
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن کا ناقص پل گرگیا، ملازم جاں بحق
  • خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم، ریلوے ملازم ہلاک
  • خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے سے ریلوے ملازم جاں بحق