Islam Times:
2026-07-24@10:46:51 GMT

کراچی میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

کراچی میں گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے، کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے لیکن تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، تاہم آج گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغرب سے گرم ہوائیں 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کراچی میں

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری