آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردارہے، آئی اوایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے،آئی او ایم ای ڈی کا قیام ثالثی و سفارتکاری کے نئے دور کی علامت ہے۔
ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈارنے پاکستان کی جانب سے کنونشن پردستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر غیرقانونی قبضے علاقائی اورعالمی امن کے لیےخطرہ بن گئے ہیں، مقبوضہ کشمیراور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات حل کرنا ہوں گے، مکالمہ،انصاف اور عدل و مساوات کے لیےغیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
آئی اوایم ای ڈی کے قیام سے متعلق کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہے، چین کو تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے کہا کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصورکوحقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے، ہانگ کانگ سپرکنیکٹر اور سپر ویلیو ایڈر کے طور پر مشرق کو مغرب سے ملانے والا ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ پہنچ گئے
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی اوایم ای ڈی کے قیام کی تقریب عالمی ثالثی اورسفارت کاری کے دائرے میں نئے دور کے آغاز کی علامت ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری تنازعات کے حل اور بہترعدالتی کارکردگی کے لیے ثالثی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک علاقائی اورعالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مشرقی ہمسائے کی جانب سے بلاجواز فوجی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان جان لی چیف ایگزیکٹو چین سینیٹر اسحاق ڈار نائب وزیراعظم ہانگ کانگ وزیرخارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان جان لی چیف ایگزیکٹو چین سینیٹر اسحاق ڈار ہانگ کانگ آئی او ایم ای ڈی ایم ای ڈی کے اسحاق ڈار ہانگ کانگ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔