نگر، سوست میں جاری احتجاج میں شامل ہونے کیلئے روانہ قافلے کو روکنے پر تاجروں کا دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مظاہرین نے گلگت ہنزہ مرکزی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوست میں جاری احتجاج میں شامل ہونے کے لیے گلگت سے سوست جانے والے قافلے کو نگر کے مقام پر روکا گیا، جس کے بعد تاجربرادری نے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے گلگت ہنزہ مرکزی شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر دیا، جس کے باعث گزشتہ پانچ گھنٹوں سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ سڑک کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور درجنوں گاڑیاں دونوں اطراف پھنس گئی ہیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے قافلے کو بلاجواز روکا گیا، جو ان کے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے۔احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انھیں سوست میں جاری احتجاج میں شرکت کی اجازت دی جائے اور ان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی تحقیقات کی جائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ تاجربرادری کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔