پارٹی تحریک کیلئے تیار ہوجائے، کوئی سامنے نہ آیا تو برداشت نہیں کرونگا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت نہیں دوںگا، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں
پنجاب میں چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار، نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت،عالیہ حمزہ سیاسی کمیٹی کی سربراہ مقرر ، سینیٹر علی ظفر کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا ہے، 5، 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔علیمہ خان کے Give اینڈ take بیان پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر Give اینڈ ٹیک کے لیے تیار ہیں، عمران خان نے کہا اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا، مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ مومونٹ کیلئے تیار ہوجائیں، بانی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کرونگا اگر کوئی سامنے نہ آیا، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیااس کے علاوہ عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا، انہوں نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب،احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی نے سینٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔بانی نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے، جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر علی ظفر، وکیل عالیہ حمزہ علی عمران اور وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کردی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے سینیٹر علی ظفر سیاسی کمیٹی کیلئے تیار عالیہ حمزہ تیار ہوں بات چیت

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار

ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہےتھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟ تحقیقات جاری
  • انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں: بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط
  • ’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
  • ’انصاف کے دروازے بند اور میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ہے’ عمران خان کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے چھٹی؟ اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش، ’وی ٹاک‘ میں اہم انکشافات
  • عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان