دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے دو فریقی تعلقات کو مضبوط بنانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور عالمی تعاون سے منسلک موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ساتھ ہی کچھ دیگر اہم ایشوز پر بھی دونوں لیڈران کے درمیان بات چیت ہوئی۔ دراصل ونسٹن پیٹرس اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ آج جب راہل گاندھی اور ونسٹن پیٹرس کی ملاقات ہوئی، تو اس دوران پارلیمنٹ میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی نے اس ملاقات کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کی ہیں اور لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا مسرور کنندہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے، مشترکہ جمہوری اقدار اور تیزی سے پیچیدہ ہوتی دنیا میں عالمی تعاون کی اہمیت پر گرمجوشی بھری بات چیت ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: راہل گاندھی ونسٹن پیٹرس

پڑھیں:

ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوئی۔   وزیراعظم نے 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کی مثالی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد دی۔   وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 27 سے 29 مئی 2025 کو آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی شاندار مہمان نوازی پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔   وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کو آذربائیجان کی جانب سے دی جانے والی مستقل حمایت پر صدر الہام کا شکریہ ادا کیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے بھی مشکل وقت میں آذربائیجان کی مسلسل حمایت کی ہے۔  دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔  دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری بالخصوص آذربائیجان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔   وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ بات چیت، باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔  وزیراعظم نے صدر الہام کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • زامبیا: ہاتھی کے حملے میں برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی سیاح ہلاک
  • نریندر مودی ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے آگے جھک جائیں گے، راہل گاندھی
  • ہتھنی نے حملہ کرکے نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی سیاحوں کو مار ڈالا
  • زیمبیا؛ ہتھنی کے حملے میں برطانوی اور نیوزی لینڈ کی سیاح خواتین ہلاک
  • وزیراعظم شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • شہبازشریف کی صدرطیب ایردوان سے ملاقات، اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • آذربائیجان: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
  • ای سی او کے 17ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات