پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم اور تمام قومی اداروں کی مکمل ہم آہنگی کا ثبوت ہے، پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔
کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کمانڈر کوئٹہ کور اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طالب علموں، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستان کے عوام مادرِ وطن کے دفاع کےلیے فولادی دیوار بن گئے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے ملاقات کی ہے۔
عالمی و علاقائی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے بڑھتے رجحان کو خطرناک قرار دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جارحیت کو شکست دینے کے عزم اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا اعادہ بھی کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کبھی بھی دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جنوبی ایشیاء میں تزویراتی استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ضروری ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی آبی دہشت گردی سے خبردار کیا اور پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی پر بھی بات کی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو مزید مؤثر بنانے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔
انہوں نے طلباء اور افسران کو اپنی ذمے داریاں لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے جدید سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربیت ناصرف موجودہ حالات کی عکاس ہونی چاہیے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدانِ جنگ کے لیے بھی تیار کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کبھی
پڑھیں:
بلوچستان کی ترقی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا: حافظ نعیم الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی آگے بڑھے گا۔ بلوچستان کے عوام اور نوجوان تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ارباب اختیار کے اقدامات نوجوانوں کو مایوس کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفر آباد میں بنو قابل پروگرام کے تحت مفت آئی ٹی کورسز کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، جعفر آباد سے رکن اسمبلی عبد المجید بادینی، پروفیسر محمد ایوب منصور، صدر الخدمت فاؤنڈیشن جعفرآباد عرفان احمد ابڑو اور دیگر نے بھی انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ لوگوں کو روز گار اور تعلیم سے محروم رکھ کر ترقی کے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکتی۔جس ملک کے 32فیصد نوجوان بے روز گار ہوں وہ کیسے ترقی کرے گا۔اسلامی الخدمت کے پلیٹ فارم سے معیاری اور جدید تعلیم مفت دے رہی ہے۔ ہم تعلیم کے فروغ کی تحریک لے کر چل رہے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بغیر اختیار اور اقتدار کے قوم کی خدمت کررہی ہے۔