سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں مین آپریشنز، 34 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیراللہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 415 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے ہیں، ان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیراللہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ رواں ماہ کے دوران 5 ہزار 45 کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 2 لاکھ 9 ہزار 518 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشت گرد گرفتار سی ٹی ڈی کے کیا گیا
پڑھیں:
بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جسکا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ببرلو بائی پاس پر پریا کماری سمیت لاپتا و مغوی بچوں کی بازیابی کے لئے جاری پرامن دھرنے پر پولیس کے کریک ڈاؤن، خواتین پر تشدد، ان کی بے حرمتی، بزرگ رہنماء لیاقت جلبانی، سوہنی پارس، صحافی ساحل جوگی اور متعدد مظاہرین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج مظلوم والدین، خصوصاً ماؤں پر طاقت کا استعمال انتہائی افسوسناک، غیر انسانی اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ احتجاج کرنے والے مظلوم خاندانوں پر تشدد کرنے کے بجائے پریا کماری سمیت تمام مغوی بچوں اور بچیوں کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنائے، گرفتار افراد کو فوری رہا کرے اور صحافیوں کے آئینی و قانونی حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس حق کو طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے پولیس محافظ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمی جج طارق علی لاشاری کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان میں پیش آنے والے پے درپے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، اس ہفتے ژوب سے سفر کرنے والے خاندان پر حملہ، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کا المناک سانحہ اور مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت شامل ہیں، صوبے میں امن و امان کی انتہائی تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بنیادی طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جس کا حل طاقت، آپریشن اور جبر نہیں بلکہ بامعنی سیاسی مذاکرات، آئینی حقوق کی فراہمی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور عوام کے اعتماد کی بحالی میں مضمر ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے آپریشنز سے نہ امن قائم ہوا، نہ دہشت گردی ختم ہوئی اور نہ ہی مسائل کا مستقل حل نکلا، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت طاقت کی پالیسی ترک کرکے سیاسی مکالمے، مفاہمت اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کو ان کا آئینی و جمہوری حق دیا جائے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور تمام سیاسی و سماجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف، سیاسی شمولیت اور عوام کے اعتماد کی بحالی ہی بلوچستان میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، جبکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔