پشاور: 6 افراد کے قتل میں ملوث دو بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ارمڑ میں چھ افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 19 مئی کو فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین میں ماں بیٹی، دو جوان بیٹے اور دو معصوم بچے شامل تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو بھائی شمشاد اور منصور شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کی بہن کی شادی مقتول خاندان میں ہوئی تھی اور واقعے سے تین روز قبل ان کی بہن کا انتقال ہوا۔ ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق ملزمان کو اپنی بہن کی موت پر مقتولین پر شک تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے یہ افسوسناک اقدام اٹھایا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔