9 مئی توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی کے 6 کارکنان پر فردِ جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 6 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
یاد رہے کہ تھانہ شمس کالونی کے مقدمے میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فردِ جرم عائد ہوچکی ہے۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت 3 جولائی تک ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔