مہنگائی میں مزید اضافہ،شرح 7.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں داخل عید کی چھٹیوں کے بعد بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جبکہ بجٹ میں مہنگائی کے دوبارہ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے دوران صارف قیمت اشاریہ (CPI) کی بنیاد پر اوسط مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو کہ موجودہ مالی سال کے 5 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
منصوبہ بندی کی وزارت نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ درآمدات پر پابندیاں نرم کرنے اور قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے، جس سے آئندہ بجٹ میں بیرونی شعبہ دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 2 جون 2025 پیر کو متوقع ہے جس میں آئندہ بجٹ کے لیے مجموعی معاشی فریم ورک کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں مالی سال 26-2025 کے لیے 4.
ایران ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے ،سعودی عرب نے اسرائیل کا پیغام پہنچادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مالی سال
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی نے فیسوں میں 59 فیصد تک اضافہ کر دیا
بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ملک کی بڑی یونیورسٹی کی فیسیں مجموعی طور پر 28 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ایل ایل ایم کی فیس میں 7825 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ ایل ایل ایم کی فیس میں گزشتہ برس سے 59 فیصد اضافہ کیا گیا۔ بی ایس سی، بی کام، بی بی اے، ایم بی اے کی فیس میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی فارمیسی کی فیس 18 ہزار سے بڑھا کر 23 ہزار کر دی گئی، ایل ایل بی کی فیس میں 28 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ میڈیکل ڈپلومہ کی فیس 16 فیصد بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔