پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی چین میں نمائش کے ذریعے بڑے کاروباری مواقع کی تلاش WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں 7ویں مغربی چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت(ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی) میں پاکستانی دستکاری کمپنی کے شراکت دار کشور کمار کا کہنا ہے کہ ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی چین کی مغربی منڈی تک رسائی کے لئے سنہری چابی ہے جو ہمیں لامحدود امکانات فراہم کررہی ہے۔22 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے اس 7ویں میلےمیں دنیا کے 39 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی۔

اس ایونٹ نے پاکستانی کاروباری اداروں کو چین کی مغربی منڈیوں میں داخلے کے لئے بے مثال اور وسیع کاروباری مواقع فراہم کئے ہیں۔بین الاقوامی و علاقائی تعاون کے نمائشی حصے میں پاکستانی کمپنیوں نے مختلف خصوصیات کی حامل متنوع مصنوعات پیش کیں جن میں ٹیکسٹائل، دستکاریاں اور قیمتی پتھر شامل تھے۔ پاکستان کی ہاتھ سے تیار کردہ روایتی دستکاریوں نے متعدد لوگوں کو
رکنے اور داد دینے پر مجبور کیا۔

چھونگ چھنگ کی خریدار مس ژاؤ نے نمائشی اشیاء کو بغور سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کڑھائی کے کام نہایت نفیس اور غیر ملکی حسن سے بھرپور ہیں۔ ہمیں یہ بے حد پسند آئے۔

چھونگ چھنگ سمیت چین کے مغربی حصے سے بہت سے تاجروں اور فرنچائزرز نے پاکستانی کاروباری کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ان اشیاء کو مغربی چینی منڈی میں متعارف کرانے کی امید ظاہر کی۔ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی کے دوران منعقدہ “گلوبل پروکیورمنٹ میچنگ کانفرنس” نے پاکستانی اور مغربی چینی کمپنیوں کے مابین براہ راست رابطے کا پل قائم کیا۔

اس تقریب میں پاکستان سے آنے والے خریداروں اور چین کے مغربی حصےسے تعلق رکھنے والے سپلائرز کے درمیان نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں، صارفین کی اشیاء، جدید نقل و حمل، مالیات، خوراک اور زرعی مصنوعات جیسے شعبوں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔چھنگ دو میں واقع کنسلٹنگ فرم کے ڈائریکٹر سمیع نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے غیر ملکی تجارت سے وابستہ ہیں۔

ان کا بنیادی کام پاکستان میں گوانگ ژو کی سٹین لیس سٹیل مصنوعات کی فروخت اور پاکستان سے مصنوعات چین لانا ہے۔ انہیں ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی میں نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کی امید ہے تاکہ غیر ملکی تجارت کو وسعت دی جا سکے۔

دریں اثنا نئی بین الاقوامی زمینی- بحری تجارتی راہداری کی تعمیر نے پاکستان کی کاروباری کمپنیوں اور چین کے مغربی علاقوں کے درمیان تجارتی تبادلے کے لئے نقل و حمل کے زیادہ سہولت بخش ذرائع فراہم کئے ہیں۔ پاکستانی اشیاء سمندر کے ذریعے چین کی بندرگاہوں تک پہنچنے کے بعد ریل اور سڑکوں کے ذریعے تیزی سے چین کے مختلف مغربی علاقوں تک پہنچائی جاسکتی ہیں۔ایک پاکستانی نمائش کنندہ کا کہنا تھا کہ نقل و حمل کا وقت کم ہوا ہے اور لاگت میں بھی کمی آئی ہے۔ ہماری مصنوعات کی مسابقت اچانک بڑھ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.

81فیصد کمی ریکارڈ،گزشتہ ہفتے 14اشیا مہنگی ہوئیں، ادارہ شماریات ڈیجیٹل کرنسی ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں ریلیف کی تیاری، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی کاروباری کاروباری کمپنیوں کاروباری مواقع کے ذریعے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے نمٹنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں تین سے دس روپے فی لیٹر تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس وقت بینکوں سے دو ہزار ارب روپے تک قرض لینے پر بھی مشاورت کر رہی ہے تاکہ گیس سیکٹر کے مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے درمیان اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا
  • اقوام متحدہ: تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستانی قرارداد منظور
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
  • فیلڈ مارشل سے کاروباری برادری کی ملاقات ایف بی آر اختیارات سے متعلق آگاہ کیا
  •  بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اووربلنگ کے ذریعے 244 ارب بٹورنے کا انکشاف
  • ٹرین کے ذریعے پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام