بھارتی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب میں پانی کی آمد 16 فیصد رہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت جاری ہے، بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی بہت کم کردی ہے۔
واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 37 ہزار 600 کیوسک کم ہوگئی۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بگلیہار ڈیم سے پاکستان آنے والا پانی 90 فیصد روک دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دریائے چناب میں پانی کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :