شہداء کانفرنس کے بعد احسان ایڈووکیٹ کی رہائی کیلئے تحریک چلائیں گے، سید علی رضوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہماری زمینوں کو ہتھیانے کیلئے قانون بنانے والے ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں جس پر قانون بنانے والوں کو شرم آنی چاہیئے، ہم ایک انچ زمین کسی کو نہیں دیں گے، زمینوں کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے، زمینوں کے ساتھ بڑا تماشہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گلتری کالونی شق تھنگ سکردو میں علمائے کرام، عمائدین اور نوجوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں، معدنیات اور چراگاہیں کسی کے حوالے کرنے کیلئے ہرگز تیار نہیں ہونگے، ہم سے دشمنی مول کر کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ کو محض زمینوں کے تحفظ کی بات کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، احسان ایڈووکیٹ کو خصوصی سیل میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے، شہداء کانفرنس کے بعد احسان ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے خلاف تحریک چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آزاد فضاؤں میں سکون کی زندگی گزار رہے ہیں تو یہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: احسان ایڈووکیٹ نے کہا
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.