سندھ کا وفاق اور آئی ایم ایف سے زرعی شعبے پر مزید ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ زرعی آلات پر جی ایس ٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ تشویشناک ہے، یہ مطالبہ انتہائی غیر منصفانہ اور کسان دشمن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وفاق اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے زرعی شعبے پر مزید ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ زرعی آلات پر جی ایس ٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ تشویشناک ہے، یہ مطالبہ انتہائی غیر منصفانہ اور کسان دشمن ہے۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کسان پانی کی قلت اور کم قیمتوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں، نئے ٹیکسز سے زرعی پیداوار کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگا، وفاق آئی ایم ایف کو قائل کر کے انہیں زرعی شعبے کی اہمیت سے آگاہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ کسانوں میں بے چینی پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے، ٹیکسوں سے پیداواری لاگت بڑھے گی اور ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف نے کہا کہ
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی