پاکستان نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کردی ؛ امریکہ پریشان
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 31-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ
Shifting Power: Pakistan-Iran Alliance & Middle East Resistance on the Rise
پاکستان کی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت سے امریکہ پریشان؟
یمن کےجوابی وارسے اسرائیل بد حواس؟
کیا پاکستان امریکی چنگل سے نکلنے جا رہا ہے؟
کیا خطے میں طاقت کا توازن بدلنے لگا ہے؟
ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ
وی لاگر: سید عدنان زیدی
تاریخ: 31 مئی 2025
پروگرام کا خلاصہ:
پاکستان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی کھل کر حمایت کر دی ہے، جس سے خطے میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکہ کی اجارہ داری سے نکلنے کی کوشش اور ایران، ترکی، آذربائیجان، تاجکستان کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے تعلقات خطے کے توازن کو نئی شکل دے رہے ہیں۔
ادھر حزب اللہ نے ہتھیار نہ ڈالنے اور مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ یمن نے صہیونی حملوں کا بھرپور جواب دے کر فلسطین سے اپنی وابستگی پھر سے واضح کر دی ہے۔
یہ وی لاگ آپ کو بتائے گا کہ یہ سب تبدیلیاں دنیا کے سیاسی نقشے کو کس طرف لے جا رہی ہیں۔اگر آپ کو وی لاگ پسند آئے تو اس کو شئیر کیجئے اور کمنٹس میں اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجئے کیوں کہ آپ کی رائے ہمارے لیے مشعلِ راہ ہوتی ہے،جزاک اللہ۔
#PakistanIranAlliance
#MiddleEastResistance
#Hezbollah
#YemenStrikes
#ShiftInPower
#IsraelPalestine
#Geopolitics2025
#MuslimUnity
#EndOfWesternDominance
#GlobalRealignment
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
سٹی42: پنجاب حکومت کے "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت ایک ماہ میں سب سے زیادہ قرضہ جات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مئی سے اکتوبر تک روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 سے تجاوز کر گئی۔
ماہ اکتوبر میں 18,041 خاندانوں کو قرضے فراہم کیے گئے اور ایک ماہ میں 9,271 گھر مکمل کیے گئے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 104,816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 28,382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے اور 68,218 گھر ابھی زیر تعمیر ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے لیے 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ہدف صرف 10 ماہ میں مکمل کیا گیا اور یہ پروگرام ہر عمر کے افراد کے لیے کامیابی کی روشن مثال ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بچے، بوڑھے، نوجوان، سب پروگرام کے معترف ہیں۔