اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے آپریشن کا آج آخری روز سرکاری حج اسکیم کے تحت 86 ہزار 955 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے۔ آخری روز چار پروازوں سے 1305 عازمین مکہ مکرمہ پہنچیں گے.

پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا قومی آپریشن آج اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 86,955 عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جا چکا ہے۔

آج آپریشن کے آخری دن مزید چار حج پروازوں کے ذریعے 1,305 پاکستانی عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا جائے گا، جس کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری عازمین کی مجموعی تعداد 88,260 ہو جائے گی۔

یہ حج آپریشن 29 اپریل کو شروع ہوا تھا اور 33 روز تک جاری رہا۔ ابتدائی 15 دنوں میں زیادہ تر پروازیں مدینہ منورہ کے لیے چلائی گئیں، بعد ازاں عازمین کو مکہ مکرمہ روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 342 حج پروازیں چلائی گئیں۔

نجی حج اسکیم کے تحت اب تک 22,075 پاکستانی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جبکہ 25,698 پاکستانی نجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔ حج آپریشن میں پاکستان کی قومی ایئر لائن، نجی فضائی کمپنیاں اور سعودی ایئر لائنز نے حصہ لیا۔

دریں اثنا، منیٰ اور عرفات میں خیموں کی تنصیب، رہائش، خوراک اور دیگر انتظامات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے 470 حج ناظمین تعینات کیے گئے ہیں جو ہر ناظم 188 عازمین کی رہنمائی اور معاونت پر مامور ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سعودی عرب پہنچ اسکیم کے تحت

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پروزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کنگ خالد ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر محمد عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ریاض آمد پر وزیراعظم کو 21توپوں کی سلامی دی گئی۔
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔
ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟
  • آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے: شیری رحمان
  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہدکی دعوت پرسعودی عرب پہنچ گئے
  • شہباز شریف کی آج محمد بن سلمان سے ملاقات