پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا، سروے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد: مثبت معاشی اشاریوں کے باعث پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔
اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد کرنے والوں پاکستانیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ 36 فیصد پاکستانی خود کے مالی حالات میں بہتری کے لیے پُرامید دکھائی دیے۔
معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 16فیصدکمی کے بعد 44 فیصد پر آگئی ہے۔
سروے کے مطابق گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح بھی ایک سال میں دُگنی ہوگئی ہے۔
مئی 2024 میں 10 فیصد جب کہ حالیہ سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے عام گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی ہونےکا کہا۔
گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداری میں آسانی کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی 11 فیصد اضافےکے بعد 17 فیصد ہوگئی ہے۔
پاکستانیوں میں بے روزگاری کے خوف میں بھی 11 فیصد کی واضح کمی آئی ہے اور 30 فیصد پاکستانیوں نے ملازمت کے محفوظ ہونےکا کہا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ ان تنصیبات کو صدر "نکولس ماڈورو" کی سربراہی والی ایک کارٹل کے ارکان اور اس ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے استعمال کیا۔ تاہم مارکو روبیو نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کے لئے آپ کو دھوکہ دیا۔