خیرپور: گلشن کالونی میں یو پی ایس دھماکہ، 4 جاں بحق، 5 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وقار حسین منگی: خیرپور کے علاقے گلشن کالونی، گمبٹ میں چار روز قبل ایک گھر میں یو پی ایس کے دھماکے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 4 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت فہیم شیخ، شایان شیخ، فاطمہ شیخکے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک اور فرد کی شناخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چار دن قبل گھر میں نصب یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد دھماکہ ہوا تھا، واقعے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے
تمام زخمیوں کو گمس ہسپتال کے بزنس وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ 5 افراد اب بھی زیر علاج ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع اور مقامی انتظامیہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ یو پی ایس میں دھماکے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔