ہوشیار! آج سورج ملک بھر میں آگ برسائے گا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بھی موسم گرم رہے گا، جبکہ آج سے 5 جون تک درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافے کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں لو چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض میدانی علاقوں میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
نواب شاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری، سکھر میں 45، حیدرآباد میں 44 اور کراچی میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 41، پشاور 39 اور ملتان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
ادھر گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ تک کا امکان
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔