نجی ٹی وی کے ڈراما سیریل ’من مست ملنگ‘ میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی کے رومانوی مناظر پر ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور کئی افراد نے ڈرامے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اس ڈرامے کی اقساط کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہورہا ہے۔

’من مست ملنگ‘ کو ’تیرے بن‘ سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے، جبکہ اس کی ہدایت کاری معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے کی ہے۔

ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو کبیر خان کے دشمن بن جاتے ہیں، کبیر خان کا کردار دانش تیمور نے ادا کیا ہے، جو ایک حادثے میں ریا اصغر علی کی والدہ کو ہلاک کر دیتا ہے، جبکہ ریا کا کردار سحر ہاشمی ادا کررہی ہیں۔

ریا اور کبیر خان بچپن کے منگیتر ہوتے ہیں، تاہم خاندانی دشمنی کے باعث ایک دوسرے کے مخالف بن جاتے ہیں۔

اب تک ڈرامے کی 44 اقساط نشر ہوچکی ہیں، جہاں ایک طرف ناظرین دانش تیمور اور سحر ہاشمی کی آن اسکرین کیمسٹری کو سراہ رہے ہیں، وہیں ڈرامے میں بڑھتی ہوئی رومانویت پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo TV – Har Pal Geo (@harpalgeotv)


حالیہ اقساط میں نشر ہونے والے بولڈ رومانوی مناظر نے ناظرین کو مزید برہم کر دیا ہے، خصوصاً کبیر اور ریا کے درمیان بیڈروم سین اور زبردستی ہنی مون پر لے جانے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل پیدا کیا ہے۔

ناظرین نے ان مناظر کو ’غیر اخلاقی‘ اور ’خاندانی اقدار کے منافی‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بعض ناظرین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈرامہ مکمل طور پر بولڈ مناظر سے بھرا ہوا ہے۔ ایک کی جانب سے یہ بھی سوال اٹھا یا گیا کہ پیمرا کہاں ہے؟ ابھی تک کوئی نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟

کچھ ناظرین نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ اب پاکستانی ڈرامے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کے قابل نہیں رہے۔

ناظرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ڈرامے اب اپنے خاندان کے ساتھ نہیں دیکھ سکتے، یہ مناظر صرف اکیلے دیکھنے کے قابل ہیں، یہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا زوال ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیا ہے

پڑھیں:

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • معاوضے کا تنازع، کورولش عثمان کے اداکار نے ڈرامے کو خیر باد کہہ دیا
  • ایم کیو ایم رہنما فضل ہادی کے قتل پر شدید ردعمل، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
  • بھارتی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مشہور کردار جیٹھا لال نے کیا ڈرامے کو الوداع کہہ دیا؟
  • معروف ترک ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار نے اپنی راہیں جدا کرلیں
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
  • اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے، ترجمان سندھ حکومت
  • سوات میں افسوس ناک واقع، مدرسہ کے استاد کا تشدد، 14 سالہ طالب علم جاں بحق
  • سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی