Daily Ausaf:
2025-11-03@16:52:28 GMT

گجرات کا قصائی ، رسوائی کا سوداگر، گولی کابیوپاری

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

پاک فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اپنے ہوش وحواس کھو کر پاکستانی قوم کو گولی کی دھمکی دینے والے نریندرا مودی جیسے بزدل اور متعصب شخص کا انجام قریب ہے۔ اس کا جھوٹ اس کی سیاست اس کی دھمکیاں سب دفن ہونے کو ہیں۔ تاریخ میں یہ شخص گجرات کا قصائی، کشمیر کاجلاد اورجنونی ہندوتوا کے پجاری کے طور پر یاد رکھا جائےگا اوراس کاانجام تاریخ کےان سیاہ اور نفرت زدہ کرداروں جیسا ہو گا جنہیں دنیا بھول جانا ہی بہتر سمجھتی ہے۔
مودی کا سیاہ ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ سال 2002 ء میں گجرات میں جو خونی طوفان آیا وہ مودی کی سرپرستی میں آیا۔ اس وقت وہ گجرات کا وزیر اعلی تھا اور ہزاروں مسلمانوں کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا۔ عورتوں کی عصمتیں تار تار کی گئیں، بچے زندہ جلائےگئے، اوربستیوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا۔ اس منظم قتلِ عام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں چیختی رہیں، حتی کہ امریکہ نے نریندر مودی پر ویزہ پابندی عائد کر دی۔ وہ تقریبا 9 سال تک امریکہ میں داخل نہیں ہو سکا۔یہ پابندی کسی عام سیاسی مخالفت کی بنیاد پر نہیں تھی بلکہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل عام کے سبب تھی۔ جس شخص کو دنیا دہشت گرد کہے وہ آج بھارت کا وزیر اعظم ہے اور یہی دنیا کی منافقت اور عالمی ضمیر کی کمزوری کا ثبوت ہے۔مودی صرف مسلمانوں کے خلاف متعصب نہیں بلکہ وہ بھارت کے سیکولر آئین کے خلاف اعلانِ جنگ کرچکا ہے۔ اس نے ساورکر اور گوڈسے کے نظریات کو اپنایا۔ گاندھی کے بھارت کو ایک انتہا پسند، فاشسٹ ریاست میں بدل دیا ہے۔ بابری مسجد کا انہدام، شہریت کے ترمیمی قانون، مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کا خاتمہ اوراقلیتوں پرظلم وستم یہ سب مودی راج کےنمایاں کارنامے ہیں۔ہندوتوا نظریہ دراصل بھارت میں ایک خاص مذہب کے ماننے والوں کو باقی اقوام پر مسلط کرنے کا خواب ہے جس کے تحت مسلمان، عیسائی، دلت، سکھ سب دوسرے درجے کے شہری سمجھے جاتے ہیں۔ یہی نظریہ بھارت کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے اور اس کی بنیادیں ہلا رہا ہے۔
چند روز قبل گجرات کی انتخابی ریلی میں نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان کو دہشتگردی سے چھٹکارا دلانے کے لیے عوام کو خود قدم اٹھانا ہوگا، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ‘‘۔ یہ بیان کسی عام سیاستدان کا نہیں بلکہ ایک ایٹمی ریاست کے سربراہ کا تھا ۔ ایک ایسا شخص جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نمائندہ کہتا ہے۔یہ بیان اس کے جنونی ذہن، جنگی جنون اور ذہنی دیوالیہ پن کا واضح ثبوت ہے۔ مودی اب الفاظ کی حد تک بھی سفارت یا شائستگی کا دامن چھوڑ چکا ہے۔ جو شخص امن کی زبان بولنے کےبجائےگولی کی بات کرے وہ دراصل اپنی سیاسی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
جب بھارت نے چھ اور سات مئی کو پاکستان پرحملہ کردیاتو پاکستان نے اپنے عزم، استقلال اور عسکری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے قیمتی رافیل طیاروں کو زمین بوس کیا، بھارتی چوکیاں تباہ کی گئیں اور دشمن کے حواس باختہ فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اس کے بعد مودی کی ساری گیدڑ بھبکیاں، بڑھکیں اور گولی کا غرور ریت کی دیوار ثابت ہوا۔مودی کی چیخ و پکار دیکھنے کے قابل تھی۔ وہ امریکہ کی جانب اس طرح دوڑا جیسے کتے کی دم پر پیر رکھا جائے تو وہ چوں چوں کرتا بھاگتا ہے۔ جنگ کا شوق رکھنے والا ایک لمحے میں امن کا بھکاری بن گیا۔ امریکی صدر کو فون کیے، اقوام متحدہ سے درخواست کی اور اپنی عزت بچانے کی دہائیاں دیتا رہا۔
پاکستانی حملے کے بعد مودی کی کیفیت اس بھیگی بلی جیسی تھی جو کسی کونے میں دبکی، میاوں میاوں کرتی پھرے۔ اس کے چہرے پر بوکھلاہٹ، جسم میں لرزہ، اور زبان پر خاموشی چھا گئی۔ وہ جسے عالمی لیڈر بنانے کی کوشش کی گئی وہ چند گھنٹوں میں ایک بزدل، سہما ہوا، بدحواس کردار بن کر سامنے آیا۔اب اسے نہ اپنی حکومت سنبھالنے کی سمجھ آ رہی ہے نہ بھارتی عوام کا سامنا کرنے کی ہمت۔ گودی میڈیا نے بھی پہلی بار تھوڑی سی سچائی دکھائی اور بھارتی سوشل میڈیا پر مودی کے خلاف غصے کی لہر دوڑ گئی۔ ہر طرف سوال اٹھنے لگے: ہمارے ٹیکس کا پیسہ کہاں گیا؟ رفال کہاں ہے؟، ہماری فوج کہاں ہے؟مودی کی عقل کہاں ہے؟ اب صورتحال یہ ہے کہ مودی کے گھر کے باہر بھارتی عوام سراپااحتجاج ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری،اقلیت دشمنی اوراب جنگی شکست نے مودی کو عوام کی نظرمیں بےنقاب کردیا ہے۔ لوگ نعرے لگا رہے ہیں چوکیدار چور ہے، ہمیں گولی نہیں روٹی دو، پاکستان کو چھوڑو ، پہلے بھارت سنبھالو۔
ایک ایسا شخص جو اپنی عوام کو دھوکہ دے رہا ہو جو جھوٹے وعدوں، جھوٹی بہادری اور میڈیا کی مصنوعی حمایت پر اقتدار میں ہو وہ دوسروں کو دھمکیاں دے کر خود کو بچا نہیں سکتا۔ مودی کو چاہیے کہ پہلے اپنی عوام کے سوالات کے جواب دے، پھر پاکستان جیسی بہادر اور غیرت مند قوم کو گولی کی دھمکی دینے کی جسارت کرے۔
تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جو لوگ نفرت، تکبر اور ظلم کی بنیاد پر حکومت کرتے ہیں ان کا انجام ذلت، رسوائی اور عبرت ہوتا ہے۔ مودی بھی اسی راہ پر گامزن ہے۔ اس کا غرور اس کی زبان اس کا زہر سب اب بے اثر ہو چکا ہے۔ دنیا کو اس کے اصل چہرے کا ادراک ہو چکا ہے، اور بھارت کے اندر بھی اس کی گرفت کمزور ہو رہی ہے۔ممکن ہے وہ دن دور نہ ہو جب مودی کی سیاست کا تابوت اٹھے اور دنیا اس پر لعنت بھیجے۔ جس شخص نے گولی کی دھمکیاں دے کر سیاست کی اسے اسی گولی کا سامنا ہو گا۔ اس کی موت بھی ایک سبق ہو گی ظلم و تکبر کے پجاریوں کے لیے۔پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے لیکن جب دشمن بار بار سرحد پار کرنے کی کوشش کرے تو خاموشی جواب نہیں بلکہ تیاری کا اعلان ہوتی ہے۔ ہماری افواج، ہماری قوم اور ہماری قیادت ہر ممکن صورت میں اپنے دفاع کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
دنیا کی تاریخ میں بعض کردار ایسے نمودار ہوتے ہیں جو اقتدار کے نشے، فرقہ وارانہ نفرت، اور تعصب کے زہر میں اس قدر لت پت ہوتے ہیں کہ وہ اپنے گرد ایک فریب کا حصار بن لیتے ہیں۔ بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک ایسا ہی خبیث، سفاک اور مکار کردار ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے بلکہ اس کی پوری سیاست ہی ہندوتوا کے زہریلے نظریے مسلمانوں سے دشمنی اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر استوار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گولی کی مودی کی کے خلاف

پڑھیں:

بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔

اسلام آباد میں ”پاکستان کی سفارتی کامیابیوں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے لئے سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا فارن سروس سب سے بہترین ہے، ہماری فارن سروس کی عظیم روایات ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس روایات کو بخوبی آگے بڑھا رہی ہے،  سفارت کاری ایک فن ہے جو صرف سیکھنے سے نہیں بلکہ تجربے اور محنت سے آتا ہے، فارن سروس کے افسران نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، پہلگام واقعے کے فوری بعد پاکستان پر الزام عائد کردیا گیا، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی، دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی کوششوں کے باعث پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت ملی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست فاش دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے، بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، ہمارے کوسٹ گارڈز نے بھارت کے لئے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتار کیا ہے جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہماری مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے فتح حاصل کی، معرکہ حق میں ہماری فضائیہ کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں معاشی اسٹریٹجک فریم ورک کا اجراء انتہائی اہم پیشرفت ہے، اب ہمارا ہدف ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے، وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مضبوط روابط اور تجارت کے لئے پاکستانی بندرگاہوں کا استعمال ہماری ترجیح ہے، ہم نے معاشی میدان میں نئی بلندیوں کو چھونا ہے، دوست ملکوں کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت ابھی تک پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • اب ہم نے نئی معاشی بلندیوں کو چُھونا ہے، عطا تارڑ
  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری