نریندر مودی اور دیگر بھارتی رہنماﺅں کے جارحانہ بیانات انکی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی قیادت کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقبل کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور پاکستان سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جارحانہ بیانات ان کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور وہ علاقے میں ایک ہاری ہوئی لڑائی لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے بھارت نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی قیادت کو سخت بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور اب اس نے اپنی خفت مٹانے اور ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے جارحانہ بیان بازی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت کے ہندوتوا جنون اور جموں وکشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کی وجہ سے جنوبی ایشیا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے لیے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ترجمان نے قابض بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کا محاسبہ کریں۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حماپت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان کو سراہا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سرینگر:۔ تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما و کُل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور بدھ کی شام شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں انتقال کرگئے۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر پاکستان شاخ میں مرحوم کے نمائندے زاہد صفی نے پروفیسرعبدالغنی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ایک توانا اور بے باک آواز، جہدِ آزادی کے نڈر علمبردار، پروفیسر عبدالغنی بٹ اب ہم میں نہیں رہے۔ انہو ں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر لمحے کو تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے وقف کر دیا ۔ ان کی بصیرت، علم و حکمت، اور غیر متزلزل عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ نہ صرف ایک عظیم رہنما تھے بلکہ ایک فکری رہبر بھی تھے جن کی گفتگو اور تحریر کشمیری قوم کے لیے روشنی کا مینار تھیں۔ ان کی جدوجہد تاریخِ کشمیر کا سنہرا باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور کشمیری عوام کو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تحریکِ آزادی کشمیر آج اپنے ایک عظیم اور بے باک رہنما سے محروم ہوگئی۔ ترجمان حریت کانفرنس نے جاری بیان میں کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی۔ ان کی بلند سوچ، جرا ¿ت مندانہ موقف اور سیاسی بصیرت کشمیری عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ان کی وفات نہ صرف کشمیر بلکہ پوری تحریکِ آزادی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔