اسسٹنٹ پروفیسر کی ہلاکت کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹاؤن میں درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے کورنگی میں فیوچر موڑ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخاراحمد کی ہلاکت کی ایف آئی آر تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کرلی گئی ہے۔
درج ایف آئی آر میں شکایت کنندہ وقار احمد نے بتایا ہے کہ حادثہ 31 مئی 2025 کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ گاڑی میں تھیں اور ایک ٹرک (نمبر JU-9808) نے انہیں ٹکر ماری۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں؟
پولیس رپورٹ کے مطابق، ٹرک KIA کمپنی کا ہے اور ٹرک ڈرائیور فرا ر ہو گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا، پولیس نے دفعہ 154 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
جاں بحق افتخاراحمد کے بھائی کا کہنا تھا کہ افتخاراحمد صبح گھر سےڈیوٹی پرجانے کے لیے نکلےتھے، افتخاراحمد حادثے کے بعد اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 کے قریب زخمی
افتخار احمد کے 4 بچے ہیں، جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسرتھے، حادثے کے مقام پرموجود لوگوں نےافتخاراحمد سے نمبر لے کرمجھے کال کی،حادثےکےذمےداران کےخلاف سخت کارروائی اور ڈمپرمافیا پرپابندی لگائی جائے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کی تلاش جاری ہے بہت جلد گرفتار کر کے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افتخار احمد پروفیسر ٹریفک حادثہ فیوچر موڑ کراچی کورنگی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افتخار احمد پروفیسر ٹریفک حادثہ کراچی کورنگی
پڑھیں:
کیماڑی تھانہ جیکسن، ایس ایچ او گٹکا ماوا کنگ کے سامنے بے بس نکلا
کاشف کچھی جس پر گٹکے و ماوے کے متعدد ایف آئی آرز درج ہیں پھر بھی کھلے عام کام جاری ہے
جیسکن تھانے کی حدود میں ایک سے تین ہزار دوکانوں میں کاشف کچھی کا گٹکا و ماوا سپلائی اور فروخت
(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن ایس ایچ او گٹکا و ماوا کنگ کے سامنے بے بس، کاشف کچھی جس پر گٹکے و ماوے کے متعدد ایف آئی آرز درج ہیں پھر بھی کھلے عام کام جاری ہے، جیکسن تھانے کی حدود میں ایک سے تین ہزار دوکانوں میں کاشف کچھی کا گٹکا و ماوا سپلائی اور فروخت۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن ایس ایچ او ایاز خان گٹکا و ماوا کنگ کاشف کچھی کے سامنے بے بس، گٹکا و ماوا ڈیلر کاشف کچھی جس پر گٹکے و ماوے کے متعدد ایف آئی آرز درج ہوچکی ہیں پر اس کے باوجود آج بھی پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود جیکسن مارکیٹ سے لیکر گلشن سکندر آباد تک ہزاروں دوکانوں میں اپنا گٹکا و ماوا اپنے کارندوں کے ذریعے سپلائی اور فروخت کررہا ہے، روزانہ ایک اندازے کے مطابق جیسکن تھانے کی حدود میں ایک سے تین ہزار دوکانوں میں اپنا گٹکا و ماوا سپلائی کررہا ہے بلاخوف اور کوئی پوچھنے والا نہیں، کاشف کچھی کا ایک خاص کارندہ جو ذرائع بتاتے ہیں جو کاشف کچھی کا پورا کام سنبھالتا ہے وسیم جدون نامی شخص ہے جس پر بھی کء ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں، یہ مافیا اپنا کام کھلے عام پورے علاقے میں عرصہ دراز سے جاری رکھے ہوئے ہیں، دوسری جانب اگر بات کریں ان مافیا کے خلاف پولیس کی کاروائی کی تو وہ نمائشی کاروائیوں کے علاوہ کچھ بھی نظر نہیں آتی، ہر کچھ دن بعد جیکسن پولیس گٹکا و ڈیلر کاشف کچھی کے خلاف ایک چھوٹی سی کاروائی کرتی ہے اور دفعات اتنے کمزور کہ اگلے دن ہی بندہ باہر ہوتا ہے اور یہ کاروائی صرف اس لیے کی جاتی ہے تاکہ ہفتہ وار، ماہانہ وار رقم(رشوت) میں اضافہ کیا جاسکے، ذرائع بتاتے ہیں کہ پورے تھانہ جیکسن کی حدود میں کوئی بھی باہر علاقے کا شخص چکر لگائے اور دوکانوں اور کیبنوں پر نظر رکھیں وہ حیرت زدہ ہوگا کیونکہ تقریبا تمام دوکانوں اور کیبنوں میں کاشف کچھی کا گٹکا و ماوا فروخت ہورہا ہے، دوسری طرف ضلع کیماڑی ایس ایس پی یا تو ان تمام معاملات سے لاعلم ہے یا پھر مستفید، گٹکا و ماوا ڈیلر کاشف کچھی اور وسیم جدون سے ضلع کیماڑی ایس ایس پی اور جیکسن تھانہ ایس ایچ او اپنی ایک آنکھ بند کرچکے ہیں، صرف وہی آنکھ کھولے ہوئے ہیں جس آنکھ سے ایس ایس پی کو گٹکا و ماوا ڈیلر کاشف کچھی اور وسیم جدون نظر نہیں آتے، یہی وجہ ہے کہ کاشف کچھی اور وسیم جدون بغیر کسی ڈر کے پورے علاقے میں اپنا گندا اور غلیظ کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور کیماڑی جیکسن کے نوجوانوں، بچوں میں بیماریاں پھیلانے میں مصروف عمل ہیں۔