ڈھا کا:بنگلہ دیش نے  نئی سیریز کے بینک نوٹ جاری کردیئے  جن پر ملک کے بانی اور سابق صدر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر شامل نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے اور ان کے بھارت فرار ہونے کے بعد نگران حکومت قائم کی گئی ہے جس کی قیادت معروف ماہر معیشت محمد یونس کر رہے ہیں اور نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ مرکزی بینک نے نوٹوں کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی ہے۔مرکزی بینک کے ترجمان عارف حسین خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اب نوٹوں پر کسی انسانی شخصیت کی تصویر شامل نہیں کی جائے گی اور اس کے بجائے قدرتی مناظر، تاریخی مقامات، مندروں، محلات اور دیگر ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی تصاویر نوٹوں پر شامل کی گئی ہیں۔
نئے ڈیزائن میں بنگالی مصور زین العابدین کے بنگال کے قحط پر بنائے گئے معروف فن پارے کو بھی جگہ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان سے آزادی کی جنگ کے شہداءکی یادگار “نیشنل مارٹرز میموریل” بھی ایک نوٹ پر دکھائی دے گی۔اتوار کو نو مختلف مالیت میں سے تین نئے نوٹ جاری کئے گئے جبکہ باقی نوٹ مرحلہ وار جاری کئے جائیں گے۔موجودہ نوٹ اور سکے بدستور گردش میں رہیں گے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن سیاسی حالات سے متاثر ہوا ہو۔1972 میں آزادی کے بعد جاری کئے گئے پہلے نوٹوں پر ملک کا نقشہ دکھایا گیا تھا جبکہ بعد میں عوامی لیگ کی حکومت نے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر شامل کی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں اور بنگلہ دیش میں ان کے خلاف بغاوت کو کچلنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود وطن واپسی سے انکار کر دیا ہے اور عوامی لیگ پر بھی گزشتہ ماہ پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کی تصویر

پڑھیں:

غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی محاصرے کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد بھوک اور پیاس کے باعث شہید ہوگئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک بھوک سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 111 ہو چکی ہے جن میں 80 بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیلی افواج کی تازہ بمباری میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوئے جن میں 25 ایسے افراد شامل تھے جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 59 ہزار 219 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہزاروں زخمی تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں۔

غزہ میں خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت ہے، اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا بھی مشکل تر ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں نے مسلسل انتباہ جاری کیے ہیں کہ اگر فوری جنگ بندی اور امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو انسانی المیہ مزید بدترین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • سول سروسز سٹرکچر کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم، تحفظات دور کرینگے: وزیراعظم کی فضل الرحمٰن کو یقین دہانی
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • غزہ میں مزید 10 افراد بھوک و پیاس سے شہید، شہداء میں 80 بچے شامل
  • بلوچستان، خیبر پی کے میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ دور کی بات ہے: فضل الرحمٰن
  • سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
  • بلوچستان اور کے پی میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ تو دور کی بات، مولانا فضل الرحمٰن
  • شاہ محمودکانام9مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں نہیں تھا
  • مولانا فضل الرحمٰن کے غیر فعال مجلس عمل کے رہنماؤں سے رابطے