سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بھارت کی حکومت نے تو پاکستان پر حملے کے بعد بننے والی المناک درگت کو کٹھ پتلی میڈیا کی مدد سے اپنی عوام سے چھپا لیا لیکن پروفیشنل فوجی بھارتی فوج کی ذلت پر تلماتے ہوئے بولنے پر مجبور ہو گئے۔
بھارت کی فوج کے سابق افسر اور ناموردفاعی تجزیہ کار نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں پراوین ساہنی نے کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گرانڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا انیل چوہان وار فیئر کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔
پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعوی کرنا عجیب ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف طبی معائنے کیلئے لندن روانہ وزیرخزانہ کا اپسوس صارف اعتماد سروے میں عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم یوکرین کا روسی ائیر بیس پر بڑا حملہ، 40سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعوی پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ،ترجمان وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس اسٹاف دینے کا مطالبہ
پڑھیں:
دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا
— بھارت کے شہر ممبئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے پٹ بُل نسل کے کتے کو ایک 11 سالہ بچے پر چھوڑ دیا۔ یہ ہولناک مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے دوران بچہ ایک رکشے میں بیٹھا ہوا تھا جب مالک نے اپنے امریکی نسل کے پٹ بُل کو اس کے قریب چھوڑ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا پہلے تو خاموشی سے بچے کے پاس بیٹھا رہا، لیکن چند لمحوں بعد اچانک حملہ آور ہو کر بچے کو شدید زخمی کر دیا۔
واقعے کی سب سے افسوسناک بات یہ تھی کہ کتے کا مالک قریب بیٹھ کر صرف ہنستا رہا اور کسی قسم کی مدد فراہم نہ کی۔ متاثرہ بچے حمزہ کا کہنا تھا کہ اس نے بارہا مدد کے لیے پکارا، لیکن کوئی بھی آگے نہ آیا، سب لوگ صرف ویڈیو بناتے رہے۔
حمزہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے کتے کے مالک سہیل کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا باعث بن رہا ہے، جہاں صارفین پالتو جانوروں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔