ضمنی انتخابات؛ مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
سٹی 42: صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 کے 60پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے
مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 26614 ووٹ لیکر آگے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 12942ووٹ حاصل کر کے پیچھے ہیں ،حنا ارشد جاوید وڑائچ کو 13672ووٹ کی برتری حاصل ہے ۔
مسلم لیگ ن کے کارکن پرجوش نظر آرہے ہیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ