الخدمت فاؤنڈیشن کا لاکھوں مستحقین تک گوشت پہنچانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت لاکھوں مستحقین تک گوشت پہنچائے گی۔ غزہ کے لیے مصر میں ایک ہزار گائے قربان کی جائیں گی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ’’سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیوں اور کیسے؟‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے۔ جو امت مسلمہ کو اطاعت و فرمانبرداری اور اللہ کے احکامات کے سامنے سرنڈر کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے۔ اس کے لیے مختلف شہروں میں قربانی مراکز قائم کیے جاتے ہیں جہاں مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی ٹیمیں،الخدمت اسٹاف اور رضاکار خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے گزشتہ سال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس الخدمت نے 5 ہزار 808 بڑے جانور اور 2 ہزار 835 چھوٹے جانور قربان کیے۔ جن کا گوشت لاکھوں افراد تک پہنچایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ اور ان میں سے لاکھوں لوگوں کو صرف عید قربان پر گوشت میسر آتا ہے۔ الخدمت کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا جا سکے۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ الخدمت کے قربانی پراجیکٹ سے وابستہ ہرفرد پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے۔ کیونکہ عوام الناس اور اہل خیر تو اپنی قربانی کے فریضہ کے لیے الخدمت کو اپنا وکیل بنا دیتے ہیں۔ اسی لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ قربانی کے تمام مراحل کو بہترین بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف پاکستان میں نہیں بلکہ غزہ کے لیے بھی قربانی کر رہی ہے۔ مصر میں بھی ایک ہزار گائیں اہل غزہ کے لیے قربان کر رہے ہیں۔ اور مصر میں موجود مہاجرین کو فوری تازہ گوشت فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پروفیشنلز کے ذریعے ٹن پیک تیار کئے جائیں گے۔ جن کی لائف 2 سال ہو گی اور جونہی بارڈر کھلے گا۔ تو یہ قربانی کا گوشت غزہ کے اندر موجود بچوں، خواتین اور متاثرین تک پہنچائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ